تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 513401

مصر کی عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے

مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں کے تحت اخوان‌ المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔
مصر کی عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے
مصر کی عدالت نے جمعرات کے روز اخوان ‌المسلمین کے ان رہنماوں اور اراکین کو اس وقت کے آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کے خلاف فوجی کودتا کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں کے تحت اخوان‌ المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پورٹ سیعد (Port Said) کی عدالت نے اگست 2015 میں محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت الحجازی اور اخوان ‌المسلمین کے دیگر 16 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دیگر 76 ملزموں کو ان کی عدم موجودگی میں عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

عبد الفتاح السیسی نے 2013 میں ایک فوجی کودتا کے ذریعے مصر کے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کر کے حکومت پر قضہ کیا تھا۔ اقتدار پر قابض ہونے سے پہلے عبد الفتاح السیسی مصر کے وزیر دفاع تھے۔

مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان ‌المسلمین کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdzs0kfyt0fo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ