تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 15:38
خبر کا کوڈ : 513394

حزب اللہِ عراق کسی قیمت پر کسی بھی قسم کے بیگانہ تسلط کو قبول نہیں کرے گی

عراق کی مذکورہ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ استقامتی و مزاحمتی محاذ سے وابستہ ملک کی سبھی تنظیمیں عراق کے لئے خار چشم ثابت ہوں گی اور وہ ایک بار پھر امریکہ کو شکست دے کر اسے ملک سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیں گی۔
حزب اللہِ عراق کسی قیمت پر کسی بھی قسم کے بیگانہ تسلط کو قبول نہیں کرے گی
امریکہ کو شکست کھانے اور ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے، یہ بات عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہِ عراق نے ایک بیان جاری کر کے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ پھر سے ملکِ عراق میں اپنے قدم جمانے کے درپے نہ رہے۔

بیان میں آیا ہے کہ حزب اللہِ عراق کسی قیمت پر کسی بھی قسم کے بیگانہ تسلط کو قبول نہیں کرے گی اور وہ ملتِ عراق کی صلاحیتوں اور توانائیوں پر یقین رکھتی ہے۔

عراق کی مذکورہ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ استقامتی و مزاحمتی محاذ سے وابستہ ملک کی سبھی تنظیمیں عراق کے لئے خار چشم ثابت ہوں گی اور وہ ایک بار پھر امریکہ کو شکست دے کر اسے ملک سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیں گی۔ حزب اللہِ عراق نے خبردار کیا کہ اگر امریکی دہشتگرد عراق سے باہر نہ نکلے تو انہیں اور زیادہ حیرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حزب اللہِ عراق کے ایک سکیورٹی عہدے دار ابو علی العسکری کا کہنا ہے کہ دشمن عراقی عوام سے تبھی دست بردار ہوگا جب ہم اُس سے اپنی طاقت و توانائی کا لوہا منوا لیں گے۔
https://taghribnews.com/vdceox8nejh8zxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ