تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 513393

پاکستان اور ہندوستان میں عید غدیر کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا

نئی دہلی اور اسلام آباد سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں بھی عید غدیر کا جشن بھر پور طریقے سے منایا گیا۔
پاکستان اور ہندوستان میں عید غدیر کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا
نئی دہلی اور اسلام آباد سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں بھی عید غدیر کا جشن بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر امام بارگاہوں ،مساجد اور گھروں کو چراغاں کیا گیا اور محافل جشن کے علاوہ سڑکوں پر شربت اور مٹھائی کی سبیلیں لگائی گئیں اور پھول تقسیم کئے گئے۔

واضح رہے کہ تاریخ اسلام کے مطابق سن ۱۰ هجری میں ۱۸ ذی الحجہ کو حج سے واپسی پر واقعہ غدیر پیش آیا اور تین دن تک غدیر خم میں ایک لاکھ چوبیس ہزار حاجیوں کا مجمع قیام پذیر رہا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ  وسلم نے سب سے طولانی خطبہ ارشاد فرمایا جو توحید ، ولایت اور امامت کے موضوعات پر مشتمل تھا ؛ اور جس میں آنحضور (ص) نے اپنے بعد حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو اپنا جانشین مقرر کیا ۔ یہ دن محمد و آل محمد علیھم السلام کی سب سے بڑی عید کا دن شمار ہوتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdns0ksyt0fs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ