تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 513392

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے سعودی اتحاد کی کاروائی کو ناکام بنا دیا

یمن کے مقامی ذرائع نے ابھی تک سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے مابین ہونے والی  جھڑپوں کے دوران ممکنہ طور پر جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی۔
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے سعودی اتحاد کی کاروائی کو ناکام بنا دیا
یمن کے مغربی علاقے پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

الحدیدہ کے جنوبی علاقے الفازہ میں جارح سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر کے حملے کویمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔ یمن کے مقامی ذرائع نے ابھی تک سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر اور یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے مابین ہونے والی  جھڑپوں کے دوران ممکنہ طور پر جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی اسی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcco1qpi2bqs18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ