تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 513391

عراق میں امریکا کے متعدد فوجی کانوائے پر حملے

جمعرات کے روز عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اطراف کے علاقے پر کٹیوشا راکٹ داغے گئے ہیں۔
عراق میں امریکا کے متعدد فوجی کانوائے پر حملے
بغداد میں امریکی سفارتخانے کی فوجی چھاونی پر راکٹ حملے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں چار فوجی کانوائے پر حملے ہوئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صابرین نیوز نے بتایا کہ جنوبی عراق کے  صوبہ ناصریہ میں امریکی فوج کے کارواں پر حملہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے دوسرے کارواں پر عراق کے دیوانیہ علاقے میں حملہ کیا گیا۔

اسی طرح جمعرات کی صبح امریکی سفارتخانے کے نزدیک گرین زون علاقے میں التوحید چھاونی پر دو راکٹ سے حملہ کیا گیا۔

سومریہ نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اطراف کے علاقے پر کٹیوشا راکٹ داغے گئے ہیں۔

ان ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ C-RAM دفاعی میزائل سسٹم اس حملے کو نہیں روک سکا  اور میزائل کے ٹکڑے گھروں اور گاڑیوں پر جاکر لگے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ و عراق کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد اس قسم کا ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9fbs8rhb8fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ