تاریخ شائع کریں2021 30 July گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 513390

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ,فلسطین نوجوان شہید

20 سالہ فلسطینی نوجوان خالد عوض کو صیہونی فوجیوں نے پیٹ اور سر میں گولی مار دی جس کی وجہ وہ شہید ہو گیا۔
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ,فلسطین نوجوان شہید
فلسطین کے الخلیل شہر میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطین نوجوان شہید ہو گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک 20 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ فلسطینی نوجوان خالد عوض کو صیہونی فوجیوں نے پیٹ اور سر میں گولی مار دی جس کی وجہ وہ شہید ہو گیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے بیت امر کے انٹری گیٹ پر ایک بچے کو گولی مار دی تھی۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ سالہ محمد موید العلامی نامی فلسطینی بچے کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcaoenmw49n6e1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ