تاریخ شائع کریں2021 29 July گھنٹہ 17:19
خبر کا کوڈ : 513347

انتہا پسند صیہونیوں کا ایک بار پھر قبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق دسیوں انتہا پسند صیہونیوں نے  صیہونی فوجیوں کی سرپرستی  میں آدھی رات  مسجدالاقصی پر دھاوا بول دی،اسلامی شعائر کے خلاف نعرے لگائے اور مسجد کے صحن میں دندناتے پھرنے لگے۔
انتہا پسند صیہونیوں کا ایک بار پھر قبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ
انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی سرپرستی میں ایک بار پھر مسلمانوں کےقبلہ اول مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق دسیوں انتہا پسند صیہونیوں نے  صیہونی فوجیوں کی سرپرستی  میں آدھی رات  مسجدالاقصی پر دھاوا بول دی،اسلامی شعائر کے خلاف نعرے لگائے اور مسجد کے صحن میں دندناتے پھرنے لگے۔

 صیہونی انتہاپسند ، مسجد الاقصی پر یلغار اور غرب اردن کے تاریخی مقامات پر حملہ کرکے ان مقامات پر قبضہ کرنا اور صیہونی کالونیوں کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔

حالیہ مہینوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

صیہونی وزیراعظم نفتالی بنت کی کابینہ بھی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہاپسندوں کے اقدام کی حمایت کرتی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcc01qpm2bqs18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس