تاریخ شائع کریں2021 29 July گھنٹہ 17:10
خبر کا کوڈ : 513344

روز عید غدیر رب کریم کی نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا دن ہے

 انہوں نے کہا کہ اس خالق و مالک کا ہر گھڑی ہر ساعت شکر ادا کر کے بھی اس نعمت کا حق نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلی ؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔
روز عید غدیر رب کریم کی نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا دن ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خالق و مالک کا ہر گھڑی ہر ساعت شکر ادا کر کے بھی اس نعمت کا حق نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلی ؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید غدیر کے موقع پر تمام محبان محمدص و آل محمدص کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ رسول کریم ص نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت اور ان کی محبت کو واجب قرار دیا ہے۔یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس خالق و مالک کا ہر گھڑی ہر ساعت شکر ادا کر کے بھی اس نعمت کا حق نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلی ؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روز عید غدیر رب کریم کی نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ تمام پیروان ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آج کے دن اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری کر کے اس کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔اپنے ضرورت مند عزیز ا اقرباءکو خوشی کے موقعوں پر فراموش نہ کیا جائے
https://taghribnews.com/vdcjxteixuqevtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ