تاریخ شائع کریں2021 29 July گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 513339

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، 8 سالہ فلسطینی بچہ شہید

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح بدھ کی شام  کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، 8 سالہ فلسطینی بچہ شہید
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک 8 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہو گیا۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق اس 8 سالہ فلسطینی بچے کو غرب اردن کے علاقے شمالی الخلیل میں شہید کیا گیا۔

فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 8 سالہ فلسطینی بچہ محمد موید العلامی ہسپتال میں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح بدھ کی شام  کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcdss0knyt0fs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس