تاریخ شائع کریں2021 29 July گھنٹہ 15:41
خبر کا کوڈ : 513335

شام کے صدر کی اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر سے دمشق میں ملاقات

شام کے صدر اور ایران کے اسپیکر نے اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کے نئے میدانوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ کے رول پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کے تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کی معاشی جنگ اور پابندیوں سے مقابلے میں مدد ہوگی ۔
شام کے صدر کی اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر سے دمشق میں ملاقات
شام کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر سے دمشق میں ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ ایران شام کا اہم حلیف ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا اور اس نے ہر شعبے میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔

 شام کے دار الحکومت دمشق میں ہونے والی اس ملاقات میں بشار اسد اور محمد قالیباف نے دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون کا جائزہ لیا ۔

شام کے صدر اور ایران کے اسپیکر نے اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کے نئے میدانوں کے سلسلے میں پارلیمنٹ کے رول پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کے تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کی معاشی جنگ اور پابندیوں سے مقابلے میں مدد ہوگی ۔

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ شام اور ایران میں حالیہ دنوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج اور اس میں شرکت اور دباؤ کی پالیسیوں کی ناکامی سے یہ پوری طرح سے ثابت ہو گيا کہ عوامی  عزم کے سامنے کوئي طاقت ٹک نہيں سکتی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر، منگل کے روز ایک اعلی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچے ہيں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  استقامتی محاذ کے دشمنوں سے مقابلے کے لئے دمشق اور تہران کے درمیان معاشی تعلقات میں فروغ ایران کے اسپیکر کے دورہ دمشق کے دوران زير بحث آنے والے اہم موضوعات میں شامل ہے ۔
 
https://taghribnews.com/vdcjtteiiuqevtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ