QR codeQR code

عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے

28 Jul 2021 گھنٹہ 20:30

قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا۔


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا، عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اورانہوں نے غیرآئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا۔
 
بلاول نے کہا کہ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں دوافراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹہرادیا، یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو توقتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے، انصاف کا تقاضہ تھا کہ دوافراد کے قتل پرجوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جاتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں چوہدری یاسین کے خلاف سیاسی انتقام سے بے چینی کے اثرات دوررس ہوں گے، دو نشستوں سے کامیاب ہونے والے چوہدری یاسین سے عمران خان کا سیاسی انتقام چھوڑی جانے والی ایک نشست کو ہتھیانے کے لئے ہے، چوہدری یاسین کے گھرکے محاصرے سے لے کرچادراورچاردیواری تک کا تقدس پامال کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 513272

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513272/عمران-خان-کے-خلاف-تقریر-کرلو-نیب-نوٹس-بھیج-دیتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com