تاریخ شائع کریں2021 28 July گھنٹہ 16:28
خبر کا کوڈ : 513237

عراق میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک و زخمی ہو ئے ہیں

کل بھی شمالی عراق میں ترکی کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 2 روز قبل شام کے علاقے حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر میزائل حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
عراق میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک و زخمی ہو ئے ہیں
ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی کے 2 فوجی شمالی عراق کے پنجہ علاقے میں پی کے کے( PKK)کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ان جھڑپوں میں ترکی کا ایک فوجی زخمی اور پی کے کے( PKK) کا ایک اہلکار  ہلاک ہوا۔

کل بھی شمالی عراق میں ترکی کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 2 روز قبل شام کے علاقے حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر میزائل حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہونے والے حملے میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ کرد فورسز نے کیا تھا۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcaeenm049n6u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس