تاریخ شائع کریں2021 28 July گھنٹہ 16:26
خبر کا کوڈ : 513236

افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں جس کا واحد راستہ بات چیت ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے کا عسکری حل ہوتا تو 20 سال میں نکل چکا ہوتا، افغان معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں نہ کی ہے۔
افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں جس کا واحد راستہ بات چیت ہے
پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں جس کا واحد راستہ بات چیت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے کا عسکری حل ہوتا تو 20 سال میں نکل چکا ہوتا، افغان معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں نہ کی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا افغان مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب افغانستان میں امریکہ 20 سال سے زائد عرصے تک رہنے اور بڑے پیمانے پر افغان عوام کا قتل عام کرنے کے باوجود اپنے ہدف میں کامیاب نہیں ہوا اور آخر کار اپنی شکست تسلیم کر کے اس ملک سے اپنے فوجیوں کا انخلاء شروع کردیا۔
 
https://taghribnews.com/vdcjtteimuqev8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ