تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 17:36
خبر کا کوڈ : 513112

پاکستان نے افغان فوجی کو افغان حکام کے حوالہ کردیا

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں کے دوران پاکستان جانے آنے 5 افسروں سمیت 46 افغان فوجیوں کو ان کے ہتھیاروں اور آلات سمیت نواں پاس کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاکستان اور افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلئے پاکستانی فوج کے ساتھ رابطہ کیا، افغان کمانڈر کی درخواست پر پاکستانی فوج کی طرف سے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے پاکستانی فوج سے پناہ کی درخواست کی تھی، ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے کئی علاقوں پر قبضہ کرنے اور شدید جھڑپوں کے بعد کئی افغان فوجی افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
 
https://taghribnews.com/vdccs1qpi2bqss8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ