QR codeQR code

لبنانی پارلیمنٹ اراکین کی سابق وزیراعظم نجیب میقاتی کو حکومت بنانے کی دعوت

27 Jul 2021 گھنٹہ 17:34

واضح رہے کہ نجیب میقاتی سے قبل سعد الحریری کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے گزشتہ ہفتے صدر میشال عون سے طویل مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔ وہ گزشتہ 8 ماہ سے حکومت بنانے میں مصروف تھے جس میں وہ ناکام رہے ۔


التنمیه اور التحریر پارلیمینٹری گروپ نے سابق وزیراعظم نجیب میقاتی کو نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ۔

نجیب میقاتی کو سیاسی اور معاشی بحران کے خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ جبکہ نامزد وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنانی صدر سے مشاورت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نجیب میقاتی سے قبل سعد الحریری کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے گزشتہ ہفتے صدر میشال عون سے طویل مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔ وہ گزشتہ 8 ماہ سے حکومت بنانے میں مصروف تھے جس میں وہ ناکام رہے ۔

لبنان 2019 ء سے معاشی بحران سے دوچار ہے جس کے باعث ملک گیر احتجاج بھی کیے گئے تھے۔ سعد الحریری اکتوبر 2019 ء میں مستعفی ہوگئے تھے ، تاہم گزشتہ سال ہی لبنانی صدر نے انہیں دوبارہ وزیراعظم بنایا اور ملکی مفاد کی خاطر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تھی۔

بعد ازآں اگست 2020 میں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے نے رہی سہی کسر پوری کردی جس میں 190 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس المناک واقعے کے بعد لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب نے استعفی دیا تھا ، حسان دیاب کے استعفے کے بعد ہی سعد حریری کو وزارت عظمی کا قلمدان سونپا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 513111

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513111/لبنانی-پارلیمنٹ-اراکین-کی-سابق-وزیراعظم-نجیب-میقاتی-کو-حکومت-بنانے-دعوت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com