QR codeQR code

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی بحریہ کے سربراہوں کی ملاقات

27 Jul 2021 گھنٹہ 17:33

ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمیرل حسین خانزادی نے اپنے روسی ہم منصب ایڈمیرل لیومین یوف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔


اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی بحریہ کے سربراہوں کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمیرل حسین خانزادی نے اپنے روسی ہم منصب ایڈمیرل لیومین یوف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔

دفاعی و سکیورٹی مقاصد کے تحت لازمی مشترکہ اقدامات، مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد، دنیا کے اسٹریٹیجک علاقوں میں دونوں بحریہ کے فلیٹ کی موجودگی میں اضافہ اور مشترکہ خطرات سے مقابلے کے لئے دونوں ممالک کی یک سوئی، یہ وہ موضوعات تھے جن پر ایرانی و روسی بحریہ کے کمانڈروں نے تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران کی نیول فلیٹ سیون سیون، روس میں منعقدہ بحری پریڈ میں شریک ہوئی تھی۔ یہ خصوصی پریڈ روسی بحریہ کی تاسیس کے تین سو پچیس سال مکمل ہونے پر سین پیٹرزبرگ کی بندرگاہ پر منعقد کی گئی جس میں دنیا کے بیس سے زائد ممالک نے حصہ لیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 513109

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513109/اسلامی-جمہوریہ-ایران-اور-روس-کی-بحریہ-کے-سربراہوں-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com