تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 513104

عراق میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار

عراق کی  فوج کے خفیہ ادارے نے خبر دی ہے کہ صوبہ الانبار میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران داعش کے ایک خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والا دہشتگرد اس علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کے مفتی کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔
عراق میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار
عراق کی خفیہ سیکورٹی ادارے کے اہلکاروں نے داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

عراق کی  فوج کے خفیہ ادارے نے خبر دی ہے کہ صوبہ الانبار میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران داعش کے ایک خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والا دہشتگرد اس علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کے مفتی کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔

خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ داعش کے جس سرغنہ کو گرفتار کیا گیا ہے وہ داعش کے مشہور سرغنوں میں سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبے الانبار میں اپنی کارروائی کے دوران داعشی تکفیری عناصر سے متعلق اہم دستاویزات حاصل کی تھیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی، اپنے ملک کی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور وہ مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز میں شامل ہے اور خاص طور سے داعشی عناصر کے خلاف وہ مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حالانکہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز عراق کے شہر موصل اور کرکوک میں روپوش اور باقیماندہ داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcdzs0koyt0ff6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ