تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 513101

واشنگٹن، تہران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے تیار ہے

انہوں نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو تیز کر دیا ہے.
واشنگٹن، تہران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے تیار ہے
ایران کے امور میں امریکا کے  خصوصی مندوب کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، تہران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے تیار ہے۔

رابرٹ میلی نے کہا کہ تہران کے خلاف ٹرمپ کی زيادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی اور امریکی مفاد کو نقصان پہنچا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی چینل ایم ایس این بی سی سے گفتگو میں رابرٹ میلی نے کہا کہ امریکا، ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے تیار ہے لیکن اگر ایران ایٹمی معاہدے میں واپس آتا ہے اور اپنے ایٹمی وعدوں پر عمل کرتا ہے تو۔

انہوں نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو تیز کر دیا ہے.

انہوں نے علاقے میں ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کو تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا۔ ایران کے امور میں امریکا کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی سفارتکاروں سے ملاقات کا حکم دیا ہے لیکن ایرانیی سفارتکاروں نے کہا ہے کہ دونوں نمائندوں کے درمیان ملاقات براہ راست ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانیوں سے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں تو ہم بھی ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کے لئے تیار ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcawenm649n661.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ