تاریخ شائع کریں2021 26 July گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 512995

تیونس میں سول کودتا کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں

تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم کو برطرف اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے، صدارتی مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورسیاسی عدم استحکام مزید گہرا ہونےکا خدشہ ہے.
تیونس میں سول کودتا کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں
تیونس میں سول کودتا کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ۔

تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیراعظم کو برطرف اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے، صدارتی مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اورسیاسی عدم استحکام مزید گہرا ہونےکا خدشہ ہے، کئی شہروں میں صدارتی حکم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ صدر نے حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے فوج کو طلب کر لیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکرراشد الغنوشی نے صدر کے اقدام پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اسے انقلاب، آزادی اور بنیادی آئین کے خلاف کودتا قرار دیا۔

واضح رہے کہ تیونس کے صدر قیس سعید نےحکومت کو برطرف کر کے 30 دنوں کیلئے پارلیمنٹ کو معطل کردیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcaounmm49n6o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ