تاریخ شائع کریں2021 26 July گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 512991

بحرین کے مختلف علاقوں میں سیاسی قیدہ کی رہائی کے لئے مظاہرہ

اللؤلؤه ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عام شہریوں اور انقلابیوں کے خلاف تشدد اور دشمنانہ اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔
بحرین کے مختلف علاقوں میں سیاسی قیدہ کی رہائی کے لئے مظاہرہ
بحرین کے عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اللؤلؤه ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عام شہریوں اور انقلابیوں کے خلاف تشدد اور دشمنانہ اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء نے سیاسی قیدیوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور آل خلیفہ کی جیلوں سے ان کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مطالبات کے حصول تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بحرین میں چودہ فروری دو ہزار چودہ سے ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بحرین پر مسلط موروثی اور ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے آل سعود کے فوجیوں کی مدد سے مظاہروں کو کچل دیتی ہے اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgyx9nqak9qy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ