تاریخ شائع کریں2021 26 July گھنٹہ 17:44
خبر کا کوڈ : 512989

صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کا غزہ پر حملہ

صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے  یہ حملہ غزہ سے ملحق صیہونی کالونیوں پر آتشیں بالون پھینکے جانے کے جواب میں کئے ۔
صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کا غزہ پر حملہ
صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ کے شمال مشرقی علاقے خان یونس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے  یہ حملہ غزہ سے ملحق صیہونی کالونیوں پر آتشیں بالون پھینکے جانے کے جواب میں کئے ۔

فلسطینی ذرائع نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

 اس سے قبل صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے غزہ سے آتشیں بالون پھینکے جانے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے حملوں پر ہوائی حملے کئے جائیں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdjx0knyt0fn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ