تاریخ شائع کریں2021 25 July گھنٹہ 21:55
خبر کا کوڈ : 512873

چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر امریکہ کو سبق سکھائے گا

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی دفتر خارجہ کے اس بیان کے ردعمل میں کہ امریکہ چین کے ساتھ مذاکرات میں اپر ہینڈ ہو کر بات کرے گا، کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر برتری نہیں رکھتا۔
چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر امریکہ کو سبق سکھائے گا
چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اگر اب بھی دوسرے ملکوں سے برابری کی بنیاد پر ملنا نہیں سیکھا تو چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسے سبق سکھائے گا۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی دفتر خارجہ کے اس بیان کے ردعمل میں کہ امریکہ چین کے ساتھ مذاکرات میں اپر ہینڈ ہو کر بات کرے گا، کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر برتری نہیں رکھتا اور چین کسی ملک کو ایسا سمجھنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ دیگر ملکوں پر حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہے تاہم امریکیوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ چین ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گا۔
 
https://taghribnews.com/vdcfe0dtmw6dyca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ