تاریخ شائع کریں2021 25 July گھنٹہ 17:59
خبر کا کوڈ : 512850

فرانس میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے شروع

کورونا کی بندشوں اور پابندیوں کے باوجود ہونے والے اس مظاہرے  میں شرکت کرنے والے عوام کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے اور پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا۔
فرانس میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے شروع
ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کیے اور حکومت فرانس کی کورونا پالیسی کی مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

کورونا کی بندشوں اور پابندیوں کے باوجود ہونے والے اس مظاہرے  میں شرکت کرنے والے عوام کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے اور پانی کی توپوں کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ڈیلٹا کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے حکومت فرانس نے پیر کے روز سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اور ریسکیو ملازمین اور صحت عامہ سے کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے ویکسینیشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے پبلک مقامات پر صحت سے متعلق سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دیا۔

فرانس میں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 11 ہزار 591 افراد ہلاک اور 95 لاکھ 53 ہزار 71 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcamunmw49n6a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ