تاریخ شائع کریں2021 25 July گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 512849

افغانستان میں خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری،262 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق حکومت نے طالبان کی سرگرمیاں روکنے کے لیے 31 صوبوں میں رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک کا کرفیو لگادیا ہے تاہم کابل، ننگرہار اور پنج شیر کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔
افغانستان میں خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری،262 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ
افغانستان میں خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں افغان حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق حکومت نے طالبان کی سرگرمیاں روکنے کے لیے 31 صوبوں میں رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک کا کرفیو لگادیا ہے تاہم کابل، ننگرہار اور پنج شیر کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف جنگ میں افغان ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہو گئی ہے، افغان ایئر فورس کے ایک تہائی جہاز اڑنے کے قابل نہیں رہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل اسٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdci5raw3t1azv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ