تاریخ شائع کریں2021 25 July گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 512839

امریکہ نے اربیل میں اپنی چھاونی پر ڈرون حملے کی تائید کر دی

امریکی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے سنیچر کے روز تائید کی کہ اس کی فوجی چھاونی پر حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی اتحاد کے ترجمان کی یہ تائید ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے اربیل میں امریکی چھاونی پر حملے کی خبر سامنے آئی تھی۔
امریکہ نے اربیل میں اپنی چھاونی پر ڈرون حملے کی تائید کر دی
امریکی اتحاد نے اربیل میں اپنی چھاونی پر ڈرون حملے کی تائید کر دی ہے۔

شمالی عراق میں امریکی ٹھکانے پر حملے پر مبنی عراقی گروہ کے ‏اعلان کے بعد داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے ترجمان نے حملے کی تائید کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے سنیچر کے روز تائید کی کہ اس کی فوجی چھاونی پر حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی اتحاد کے ترجمان کی یہ تائید ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے اربیل میں امریکی چھاونی پر حملے کی خبر سامنے آئی تھی۔

استقامتی محاذ «لواء الثائرین»  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےعراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے آلہ کار اور جاسوس اس اڈے میں تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے ڈرون حملے میں جو رات 2 بجے انجام پایا امریکہ کے فوجی سازو سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

اس سے قبل بھی اربیل ایر پورٹ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdchxinmw23nz6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ