تاریخ شائع کریں2021 24 July گھنٹہ 20:40
خبر کا کوڈ : 512743

چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں اور رہیں گے ،کوئی واقعہ ہمارے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینگڈو میں چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کے خطے میں یکساں مقاصد ہیں، یقین ہے ایک ارب 40 کروڑ محنتی چینی عوام اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔
چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں اور رہیں گے ،کوئی واقعہ ہمارے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں اور رہیں گے ،کوئی واقعہ ہمارے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتا، داسو میں دشمن کے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینگڈو میں چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کے خطے میں یکساں مقاصد ہیں، یقین ہے ایک ارب 40 کروڑ محنتی چینی عوام اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔
 
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان اور چین کا موقف ایک ہے،چین میں حالیہ سیلاب سے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے، داسو میں دشمن کے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،چینی باشندوں کے جانی نقصان پر پاکستانی حکومت اور عوام کو شدید دکھ پہنچا، چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے ، چین اور پاکستان ایک تھے اور ایک رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ چین افغانستان سمیت خطے میں انتہائی اہم کردار کا حامل ہے،ہم افغانستان میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے حامی ہیں ،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں تمام افغان گروپ شامل ہوں ،پاکستان افغانستان میں سیاسی حل کیلئے مذاکرات میں پیشرفت کیلئے کوشاں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دہائیوں سے بھارت کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں،کشمیری عوام 5 اگست کے اقدام کا خاتمہ اور حق خودارادیت چاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیر پر چین کے بھرپور تعاون کے شکرگزار ہیں ،وزیر خارجہ نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران چین کی جانب سے ویکسین بھجوانے پر شکرگزار ہیں ،کورونا وائرس کے معاملے پر چین پر الزام عائد کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcba5bsfrhb8zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ