تاریخ شائع کریں2021 24 July گھنٹہ 16:33
خبر کا کوڈ : 512705

طالبان نے امریکی مترجم کو ہلاک کردیا

افغان مترجم کا قتل ایسے وقت ہوا ہے کہ جب طالبان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جانب سے امریکہ کے لیے کام کرنے والے افغان مترجمین کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔
طالبان نے امریکی مترجم کو ہلاک کردیا
طالبان نے افغانستان میں امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے ایک افغان مترجم کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

افغان خبررساں  ایجنسی شفقنا کے مطابق بتیس سالہ افغان مترجم سہیل پردیس کو طالبان نے اس وقت گولیاں ماردیں جب وہ اپنی گاڑی میں کابل خوست شاہراہ پر سفر کر رہا تھا۔

بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے مذکورہ افغان مترجم کو گاڑی سے اتارنے کے بعد ذبح کردیا ہے۔ 

افغان مترجم کا قتل ایسے وقت ہوا ہے کہ جب طالبان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جانب سے امریکہ کے لیے کام کرنے والے افغان مترجمین کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

متعدد افغان مترجمین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انحلا اور طالبان کے حملوں میں شدت کے پیشں نظر ملک میں ان کی جان محفوظ نہیں ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjy8eiiuqevaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ