تاریخ شائع کریں2021 23 July گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 512622

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجےمیں فلسطینی شہری کی شہادت

احتجاجی مظاہرے میں شامل انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناتھا  کہ اسرائیل کی المسکوبیہ ٹارچر سیل ہزاروں فلسطینیوں کے وحشیانہ تشدد کا مرکز اور قتل گاہ بن چکی ہے۔
اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجےمیں فلسطینی شہری کی شہادت
احتجاجی مظاہرے میں شامل انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناتھا  کہ اسرائیل کی المسکوبیہ ٹارچر سیل ہزاروں فلسطینیوں کے وحشیانہ تشدد کا مرکز اور قتل گاہ بن چکی ہے۔

دوران حراست اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجےمیں فلسطینی شہری کی شہادت پر فلسطینی عوامی، سیاسی اور انسانی حقوق حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیل المسکوبیہ میں قیدایک فلسطینی شہری عبدی الخطیب حراست کے دوران جیل انتظامیہ کے بدترین تشدد کے نتیجے میں شہید کردیا گیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی عوام جن میں سماجی اور سیاسی تنظیموں سمیت قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں  نے اسرائیل  کے خلا ف  شدید احتجاج کیا اور سڑکیں بلاک کردیں۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی المسکوبیہ ٹارچر سیل ہزاروں فلسطینیوں کے وحشیانہ تشدد کا مرکز اور قتل گاہ بن چکی ہے اور عبدی الخطیب کی شہادت کی تمام ذمہ داری اسرائیلی جیل انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

  واضح رہے کہ انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے  مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری عبدی الخطیب کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس مجرمانہ قتل کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کرائے۔
 
https://taghribnews.com/vdchiinmi23nz-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ