تاریخ شائع کریں2021 23 July گھنٹہ 21:59
خبر کا کوڈ : 512621

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

صوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عام شہریوں اور انقلابیوں کے خلاف تشدد اور دشمنانہ اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔
بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
بحرین کے عوام نے سنابس کے علاقے میں ایک بار پھر مظاہرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صوت المنامہ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عام شہریوں اور انقلابیوں کے خلاف تشدد اور دشمنانہ اقدامات سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

سنابس میں ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے سیاسی قیدیوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور آل خلیفہ کی جیلوں سے ان کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

بحرین میں چودہ فروری دو ہزار چودہ سے ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بحرین پر مسلط موروثی اور ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے آل سعود کے فوجیوں کی مدد سے مظاہروں کو کچل دیتی ہے اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgxx9nqak9q34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ