تاریخ شائع کریں2021 23 July گھنٹہ 17:24
خبر کا کوڈ : 512586

ملک کی ترقی، پیشرفت اور استقلال کے لئے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے فرمایا: نئی حکومت کے عہدیداروں کو صوبہ خوزستان کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر وزارت صحت کے اہلکاروں کی زحمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ماہرین نے ملک کے اندر کورونا ویکسین تیار کرکے ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا ویکسینیشن کے سلسلے میں پیدا ہونے والے خلل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: غیر ملکی کورونا ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے کورونا ویکسین کی بڑی مقدار ملک کے اندر پیدا کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملک کی ترقی، پیشرفت اور استقلال کے لئے ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے اور ہمیں دوسروں پر انحصار کو ختم کرنے کی سمت اپنا سفر جاری رکھنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ خوزستان کے عوام کو درپیش مشکلات کو دردناک قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبہ خوزستان کے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور نئی حکومت کے عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ صوبہ خوستان کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کرے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی حکام کو دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں بھی ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcg7x9n3ak9qn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ