تاریخ شائع کریں2021 5 July گھنٹہ 22:23
خبر کا کوڈ : 510483

دشمن کے خلاف عسکری محاذ کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھی بھر پور مقابلہ ہونا چاہیے

امریکی تسلط کی وجہ سے اسرائيل تمام وسائل سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں دشمن کے ساتھ عسکری مقابلے کے ہمراہ  ذرائع ابلاغ کے مقابلے کو بھی اہم اور مؤثرقراردیا۔
دشمن کے خلاف عسکری محاذ کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھی بھر پور مقابلہ ہونا چاہیے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ذرائع ابلاغ کی اہمیت اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے منعقد ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تسلط کی وجہ سے اسرائيل تمام وسائل سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ذرائع ابلاغ کی اہمیت اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے منعقد ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تسلط کی وجہ سے اسرائيل تمام وسائل سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں دشمن کے ساتھ عسکری مقابلے کے ہمراہ  ذرائع ابلاغ کے مقابلے کو بھی اہم اور مؤثرقراردیا۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ اور میڈيا کے کردار کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے خلاف عسکری محاذ کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھی بھر پور مقابلہ ہونا چاہیے۔ امریکہ کے تسلط کی وجہ سے اسرائیل تمام وسائل اور امکانات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کی منہ زوری اور فلسطینیوں پر ہونے والے جبر و تشدد کی اصل وجہ امریکہ کی حمایت ہے اگر امریکہ، اسرائيل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت ترک کردے تو اسرائیل کا وجود خود بخود ختم ہوجائےگا۔

انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی  ناجائز اور غیر قانونی ہے عراق اور شام میں موجود امریکی فوجی غاصب اور دشمن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کو حق کا معیار سمجھتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے  بارے  میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے ذرائع ابلاغ کو اپنا اساسی اور بنیادی کردارادا کرنا چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے اور اسے پس پشت ڈالنے کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے جو وعدہ کیا اسے عملی جامہ پہنایا ہے ہم نے قیدیوں کی آزادی کا وعدہ کیا جسے پورا کردیا۔ جب ہم اسرائیل کے زوال کی بات کرتے ہیں تو یہ بات حقائق پر مبنی ہوتی ہے اسرائیل کا زوال ایک ٹھوس حقیقت ہے ۔ ہم اپنے اہداف میں مبالغہ آرائی نہیں کرتے ہیں۔ سیف القدس کی جنگ نے بیت المقدس کی آزادی کو قریب کردیا ہے۔ ہم دشمن کے کمزور نقاط کو اچھی طرح جانتے ہوئے اس پر غلبہ پانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لبنان اور علاقائی سطح پر جاری تمام بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ ہے ۔ امریکہ نے خطے کے امن و اماں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ امریکہ لبنان اورعلاقائي ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے ذرائع ابلاغ کو خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چآہیے اور صداقت اور حقائق پر مبنی اخبار کو علاقائی اورعالمی سطح پر پہنچانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ذرائع ابلاغ کی جنگ اہم جنگ  ہے اور عسکری محاذ کے ساتھ ہمیں ذرائع ابلاغ کے محاذ پر بھی گہری توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcaawnme49n6y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ