تاریخ شائع کریں2021 3 July گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 510150

3 جولائی 1988خلیج فارس میں امریکہ کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز اقدامات

ایرانی ایئر بس طیارے میں سوار دو سو نوے مسافروں کی جائے شہادت پر آج پھول نچھارو کرکے شہیدوں کو یاد اور امریکہ کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔
3 جولائی 1988خلیج فارس میں امریکہ کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز اقدامات
آج 12 تیر مطابق 3 جولائی 2021 کو خلیج فارس میں امریکہ کے وحشیانہ میزائلی حملے کا نشانہ بننے والے ایرانی طیارے کے شہید ہونے والے مسافروں کی برسی ہے۔

آج سے 33 سال قبل 3 جولائی 1988 کو خلیج فارس میں تعینات امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ونسنس نے جنوبی ایران کے شہر بندر عباس سے دبئی کے لیے پرواز کرنے والے مسافر طیارے کو میزائلوں کا نشانہ بنا کر اپنے گھناونے جرائم کی طویل فہرست میں ایک اور وحشیانہ جرم کا اضافہ کیا تھا۔

ایرانی ایئر بس طیارے میں سوار دو سو نوے مسافروں کی جائے شہادت پر آج پھول نچھارو کرکے شہیدوں کو یاد اور امریکہ کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 3 جولائی 1988کو ایران کے مسافر طیارے نے بندر عباس سے دبئی کے لیے اڑان بھری تھی مگر خلیج فارس پر پرواز کے دوران امریکی بحری بیڑے یوایس ایس ونسنس سے داغے جانے والے دو میزائیلوں کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا تھا۔ امریکہ کے اس وحشیانہ حملے میں طیارے میں سوار تمام 290 مسافر اور عملے کے افراد شہید ہوگئے تھے۔ جن میں 66 بچے اور 53 خواتین اور 46 غیر ملکی شہری شامل تھے۔

ایرانی مسافر طیارے کو تباہ کرنے کے بعد امریکی حکام نے انتہائی متضاد بیانات دیے اور اس انسانیت سوز اقدام کو غلطی قرار دینے کی بھر پور کوشش کی لیکن ونسنس بحری بیڑے کے جدید ترین ریڈار اور کمپیوٹر سسٹم سے لیس ہونے اور پرواز کرنے والے ہوائی جہاز کا اسٹیٹس ظاہر ہونے کے بعد اس بات میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ گئی کہ امریکہ کا  یہ اقدام مکمل طور پر دشمنانہ اور دہشتگردانہ تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcbsgbsgrhb88p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ