تاریخ شائع کریں2021 24 June گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 509098

دنیا افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کرے گی،امریکہ

افغانستان کے لئے امریکی مالی مدد صرف اسی صورت میں جاری رہ سکتی ہے جب اس ملک میں ایسی حکومت بنے جسے سب تسلیم کریں۔
دنیا افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کرے گی،امریکہ
امریکا نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کو قبول نہیں کرے گی کیونکہ ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ امریکی انخلا کے بعد کابل میں موجودہ سیٹ اپ 6 ماہ کے اندر ہی ٹوٹ سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی عندیہ کیا کہ افغانستان کے لئے امریکی مالی مدد صرف اسی صورت میں جاری رہ سکتی ہے جب اس ملک میں ایسی حکومت بنے جسے سب تسلیم کریں۔

نیڈ پرائس نے کابل حکومت کے خلاف طالبان کے حالیہ کنٹرول کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا افغانستان میں کسی حکومت کی طاقت سے مسلط کرنے کو قبول نہیں کرے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ آپ نے یہ بات سفیر زلمے خلیل زاد سے سنی ہے، آپ نے یہ بات سیکریٹری انٹونی بلنکن اور دوسروں عہدیداروں سے بھی سنی ہے۔اس سے قبل بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے انہیں باور کرایا کہ عسکریت پسندوں نے افغانستان پر اپنے کنٹرول کو 50 سے زائد اضلاع تک بڑھا دیا ہے جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے تمام امریکی افواج کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcaoonma49nww1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ