تاریخ شائع کریں2021 24 June گھنٹہ 17:09
خبر کا کوڈ : 509083

جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

گرفتار ملزم ڈیوڈ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، اور اسے گزشتہ رات کراچی جاتے ہوئے فلائٹ سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا گیا ہے،  دھماکے میں استعمال گاڑی 6 مرتبہ فروخت ہوئی تھی،  آخری دفعہ یہ گاڑی ڈیوڈ پال نے گوجرانوالہ میں خریدی تھی۔
جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
 جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال گاڑی 6 مرتبہ فروخت ہوئی تھی، اور اس کا آخری خریدار گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، کیوں کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک پیٹر پال ڈیوڈ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ڈیوڈ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، اور اسے گزشتہ رات کراچی جاتے ہوئے فلائٹ سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا گیا ہے،  دھماکے میں استعمال گاڑی 6 مرتبہ فروخت ہوئی تھی،  آخری دفعہ یہ گاڑی ڈیوڈ پال نے گوجرانوالہ میں خریدی تھی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پال نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں اور بتایا ہے کہ کسی کے کہنے پر گاڑی مبینہ دہشت گرد کو دی تھی، تاہم ڈیوڈ نے دہشت گرد کی شناخت سے لاعملی کا اظہار کیا ہے، تفتیشی اداروں کو ڈیوٖڈ سے کار لے جانے والے دہشت گرد کی تلاش ہے، جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے کالعدم تنظیم سے مل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی بابو صابو سے شہر میں داخل ہوئی، گاڑی بدھ کی صبح نو بج کر چالیس منٹ کے قریب داخل ہوئی اور بابو صابو ناکے پر گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ بھی ہوئی، جب کہ یہ گاڑی اس سے قبل بھی شہر میں دو مرتبہ دیکھی گئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی کارکو نیلی شلوار قمیض والے ڈرائیور نے جوہر ٹاؤن میں چھوڑا اور گاڑی چھوڑ کر پیدل فرارہوگیا، مبینہ دہشت گرد نیلی شلوار قمیض میں ملبوس اور ماسک لگائے ہوئے تھا اور مولانا شوکت علی روڈ تک پیدل آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، جب کہ دھماکے سے 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی تباہ ہوگیا۔ رات گئے تک پولیس نے دھماکے میں نے استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگایا اور بتایا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر ایل ای بی 9928  گیارہ سال قبل 29 نومبر 2010 کو صبح  پونے 10 بجے گوجرانوالہ سے چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevo8nxjh877i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ