تاریخ شائع کریں2021 23 June گھنٹہ 22:42
خبر کا کوڈ : 509001

ایران دنیا کے ممالک کے ساتھ اچھے اور بہترین تعلقات کا خواہاں ہے

امریکا سمیت غیر ملکی فوجیوں کو جن کے ہاتھ دہشت گردی سے جنگ کے شجاع کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سمیت ہزاروں بے گناہوں کے خون سے سنے ہوئے ہیں، مغربی ایشیا سے نکل جانا چاہئے تاکہ علاقائی ممالک، اپنے ہاتھوں سے پائدار امن و استحکام قائم کر سکیں۔
ایران دنیا کے ممالک کے ساتھ اچھے اور بہترین تعلقات کا خواہاں ہے
ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں کو مغربی ایشیا سے نکل جانا چاہئے تاکہ علاقائی ممالک، اپنے ہاتھوں سے پائدار امن و استحکام قائم کر سکیں۔
 
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر جنرل مہدی ربانی نے بدھ کے روز نویں سالانہ ماسکو سیکورٹی کانفرنس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش، عالمی تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے حالیہ برسوں میں ایک فائدے مند اور تجارت کرنے کے قابل ایک پیداوار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے عناصر جنہوں نے حالیہ برسوں کے دوران بد امنی اور انتہا پسند نظریات پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، اب وہ بحران زدہ ممالک میں تعمیر نو اور سیکورٹی کے قیام میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔   
 
جنرل مہدی ربانی کا کہنا تھا کہ  اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا سمیت غیر ملکی فوجیوں کو جن کے ہاتھ دہشت گردی سے جنگ کے شجاع کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سمیت ہزاروں بے گناہوں کے خون سے سنے ہوئے ہیں، مغربی ایشیا سے نکل جانا چاہئے تاکہ علاقائی ممالک، اپنے ہاتھوں سے پائدار امن و استحکام قائم کر سکیں۔
 
ایران کی مسلح افواج کے اس سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کے ممالک کے ساتھ اچھے اور بہترین تعلقات کا خواہاں ہے اور اس نے پڑوسیوں کو اپنی خارجہ پالیسی میں ترجیح قرار دیا ہے۔
 
بتایا جاتا ہے کہ دوسرے ممالک کے بھی بہت سے مقررین اور حکام نے دہشت گردی سے مقابلے کے اہم کمانڈر کے طور پر جنرل قاسم سلیمانی کو یاد کیا اور ان کو خراج ‏عقیدت پیش کیا۔
https://taghribnews.com/vdce7o8nzjh877i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ