تاریخ شائع کریں2021 22 June گھنٹہ 16:54
خبر کا کوڈ : 508852

طالبان نےصوبے ارزگان کا شہر چورہ بھی سقوط کر لیا

افغانستان کے مقامی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس نے عام شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور بڑے بزرگوں کی وساطت سے اس شہر سے پسپائی اختیار کر لی اور چورہ شہر پر بغیر کسی خونریزی کے طالبان گروہ کا قبضہ ہو گیا۔
طالبان نےصوبے ارزگان کا شہر چورہ بھی سقوط کر لیا
افغانستان میں مختلف شہروں کے سقوط کر جانے کے جاری سلسلے میں صوبے ارزگان کا شہر چورہ بھی سقوط کر گیا اور اس شہر پر طالبان گروہ نے افغان سیکورٹی فورس کی کسی مزاحمت کے بغیر قبضہ کر لیا۔

آوا نیوز ایجنسی کے مطابق صوبے ارزگان کا شہر چورہ بھی سقوط کر گیا اور اس شہر پر طالبان گروہ نے افغان سیکورٹی فورس کی کسی مزاحمت کے بغیر قبضہ کر لیا۔

افغانستان کے مقامی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس نے عام شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور بڑے بزرگوں کی وساطت سے اس شہر سے پسپائی اختیار کر لی اور چورہ شہر پر بغیر کسی خونریزی کے طالبان گروہ کا قبضہ ہو گیا۔

افغانستاس سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے زابل میں شاہ جوئی شہر بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورس کی پسپائی اور طالبان کے قبضے اور وسیع پیمانے پر حملوں پر اس ملک کی مختلف جماعتوں اور عوام نیز مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغان عوام اور جماعتوں اور مختلف شخصیات نے اس بات کا خطرہ محسوس کر رہی ہیں کہ افغانستان میں بائیس سال قبل کے واقعات پھر رونما ہو سکتے ہیں جب طالبان گروہ نے اس ملک کے بیشتر علاقوں پر قبضہ اور عوامی سطح پر خون خرابہ شروع کر دیا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdchm6nmi23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ