تاریخ شائع کریں2021 22 June گھنٹہ 16:52
خبر کا کوڈ : 508851

ایرانی قوم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیابی رہی ہے

کورونا وائرس کے دور میں ایران کی مسلح افواج نے حفظان صحت کے شعبے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام سرحدوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے رکھا ہے۔
ایرانی قوم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیابی رہی ہے
میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیابی رہی ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے منگل کے روز کورونا وائرس کے خلاف مہم میں سرگرم مسلح افواج کے جوانوں کو نشان شفا عطا کئے جانے کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ملکوں کی مانند ایرانی عوام کے لئے بہت زیادہ مسائل و مشکلات کا باعث بن سکتی تھی مگر ایران کی تجربے کار قوم نے اس معرکے کو بھی سر کر لیا۔

جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج، رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سرحدوں کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے شعبے میں بھی اپنا بھرپور تعاون اور کردار ادا کرتی رہی ہیں اور انہوں نے کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں اسپتالوں پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے میں بہت مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں ایران کی مسلح افواج نے حفظان صحت کے شعبے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تمام سرحدوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے رکھا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgn79nqak9z74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ