تاریخ شائع کریں2021 22 June گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 508841

فاروق عبداللّٰہ اور محبوبہ مفتی کی آل پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ اور محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آل پارٹی اجلاس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔
فاروق عبداللّٰہ اور محبوبہ مفتی کی آل پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول
بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ اور محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آل پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ اور محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آل پارٹی اجلاس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد گپکار کا سری نگر میں فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا، جس میں فاروق عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ گپکار ڈیکلیریشن کا موقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت دوحہ میں طالبان سے بات چیت کررہی ہے، انہیں کشمیر میں بھی بات چيت کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کو پاکستان سے بھی مذاکرات کرنے چاہییں۔

کشمیری رہنما مظفر شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے پر کسی بھی صورتحال میں سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، کشمیری رہنما یوسف تاری گامی نے کشمیری قیدیوں کی رہائی یا ان کی کشمیر کی جیلوں میں منتقلی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے اہم کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو 24 جون کو دہلی میں آل پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjcdtyw6dxca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ