تاریخ شائع کریں2021 21 June گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 508691

امریکہ نے اپنا ایک اور فوجی کانوائےعراق سے شام منتقل کردیا

نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد پر مشتمل یہ کانوائے عراقی کردستان سے شام کی سرحدی گزرگاہ الولید سے القامشلی سٹی پہنچا ہے۔
امریکہ نے اپنا ایک اور فوجی کانوائےعراق سے شام منتقل کردیا
شام کے سرکاری ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ 30 بکتربند گاڑیوں اور ٹرکوں پرمشتمل ایک فوجی کانوائے ديگر فوجی سازوسامان کے ساتھ عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد پر مشتمل یہ کانوائے عراقی کردستان سے شام کی سرحدی گزرگاہ الولید سے القامشلی سٹی پہنچا ہے۔

رشیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کانوائے الحسکہ اور دیرالزور میں واقع امریکی فوجی اڈوں کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

شام کے صوبے الحسکہ، دیرالزور اور رقہ ميں تیل کے مراکز واقع ہیں جہاں امریکی حمایت یافتہ کردستان ڈیموکرٹیک پارٹی سے وابستہ ملیشیا کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی افواج کے انخلا پر مبنی بل کی منظوری اور امریکیوں کے پس و پیش کے بعد عراق میں آئے دن امریکی مفادات پر مسلحانہ حملوں کی خـبریں روز کا معمول بن گئی ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdci3vawzt1auq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ