QR codeQR code

امریکہ نے اپنا ایک اور فوجی کانوائےعراق سے شام منتقل کردیا

21 Jun 2021 گھنٹہ 15:12

نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد پر مشتمل یہ کانوائے عراقی کردستان سے شام کی سرحدی گزرگاہ الولید سے القامشلی سٹی پہنچا ہے۔


شام کے سرکاری ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ 30 بکتربند گاڑیوں اور ٹرکوں پرمشتمل ایک فوجی کانوائے ديگر فوجی سازوسامان کے ساتھ عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد پر مشتمل یہ کانوائے عراقی کردستان سے شام کی سرحدی گزرگاہ الولید سے القامشلی سٹی پہنچا ہے۔

رشیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کانوائے الحسکہ اور دیرالزور میں واقع امریکی فوجی اڈوں کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

شام کے صوبے الحسکہ، دیرالزور اور رقہ ميں تیل کے مراکز واقع ہیں جہاں امریکی حمایت یافتہ کردستان ڈیموکرٹیک پارٹی سے وابستہ ملیشیا کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی افواج کے انخلا پر مبنی بل کی منظوری اور امریکیوں کے پس و پیش کے بعد عراق میں آئے دن امریکی مفادات پر مسلحانہ حملوں کی خـبریں روز کا معمول بن گئی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 508691

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/508691/امریکہ-نے-اپنا-ایک-اور-فوجی-کانوائےعراق-سے-شام-منتقل-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com