QR codeQR code

ایران اور پاکستان کے درمیان 24 جون سے پروازیں شروع

21 Jun 2021 گھنٹہ 15:04

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے سول ایوی ایشن کے ادارے نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان اور ایران کے درمیان پروازوں پر عايد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔  


اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائرلائن ہما نے پاکستان کے لئے ہفتہ وار دو پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

  ایرانی قومی فضائی کمپنی 'ہما' کے اعلان کے مطابق 24جون سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع ہوجائيں گی۔

کرونا کی وجہ سے پاکستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی،  ایرانی قومی ائیرلائن کمپنی ہما نے اتوار کے روز اپنی ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ  پاکستان کے لئے  پروازوں کا 24 جون سے آغاز ہورہا اور شیڈول کے مطابق ہر ہفتے دو پروازیں انجام پائيں گی۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے سول ایوی ایشن کے ادارے نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں پاکستان اور ایران کے درمیان پروازوں پر عايد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔  
 


خبر کا کوڈ: 508687

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/508687/ایران-اور-پاکستان-کے-درمیان-24-جون-سے-پروازیں-شروع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com