QR codeQR code

فلسطینی و اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا نیا دور شروع ہونے کا خطرہ

19 Jun 2021 گھنٹہ 17:41

"انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ، "میں تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ذمہ داری سے کام کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کریں جس سے تصادم کے خدشات پیدا ہوں ۔”


 مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی معاون کار  ٹور وینیس لینڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑہ رہی ہے جس سے جھڑپوں کا نیا دور شروع ہونے کا خطرہ ہے۔

وینیس لینڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ   ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر فلسطین اور اسرائیل کے سرمیان جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں ایسے میں "مقبوضہ بیت المقدس  میں ایک اسرائیلی مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے انتہائی نازک اور حساس مقام پر اشتعال انگیز ریلی صورتحال  کو کشیدہ کررہی ہے۔

"انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ، "میں تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ذمہ داری سے کام کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کریں جس سے تصادم کے خدشات پیدا ہوں ۔”


خبر کا کوڈ: 508429

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/508429/فلسطینی-اسرائیل-کے-درمیان-جھڑپوں-کا-نیا-دور-شروع-ہونے-خطرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com