تاریخ شائع کریں2021 18 June گھنٹہ 19:22
خبر کا کوڈ : 508307

سعودی عرب میں ایک شیعہ نوجوان کو پھانسی

بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے سعودی عرب میں ایک شیعہ نوجوان کو پھانسی دینے کے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل کی مذمت اور اسے وحشیانہ اور غیرانسانی قرار دیا ہے۔
سعودی عرب میں ایک شیعہ نوجوان کو پھانسی
بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے سعودی عرب میں ایک شیعہ نوجوان کو پھانسی دینے کے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل کی مذمت اور اسے وحشیانہ اور غیرانسانی قرار دیا ہے۔

 بحرین کے چودہ فروری اتحاد کے بیان میں سعودی حکومت  کو ایک ایسی دہشتگرد اور جرائم پیشہ حکومت  قراردیا گیا ہے کہ جو مذہب اور انسانی حقوق کی  قائل نہیں ہے۔ بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی ولیعہد بن سلمان کے اس جرم اور گذشتہ جرائم کی مذمت کریں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے دوہزار پندرہ سے سعودی عرب کی جیل میں بند سعودی عرب کے تاروت علاقے کے ایک شیعہ نوجوان مصطفی بن ہاشم بن عیسی آل درویش کو پھانسی دیئے جانے کی خبردی تھی۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے بیان میں مصطفی بن ہاشم پر دوہزار گیارہ میں قطیف میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت سمیت تیرہ بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی عدلیہ، سرگرم سماجی شخصیات کو طویل مدت قید اور پھانسی جیسی سزائیں سناتی رہتی ہے ۔
 
http://www.taghribnews.com/vdccx4qpm2bqx18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس