تاریخ شائع کریں2021 18 June گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 508288

سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوگا

‏داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے، جس سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔
سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوگا
 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرلینا چاہیے تھا، سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی بجلی ملی تھی، 50 سال پہلے صنعتوں کی ترقی کی وجہ ہی سستی بجلی تھی، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی بجلی ملنے سے مہنگائی بھی آگے جاکر کم ہوگی اور عوام و صنعتوں کو فائدہ ہوگا، ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بجلی سستی ہونے سے صنعت کاری ہوگی جس سے دولت میں اضافہ ہوگا۔

داسو پراجیکٹ کی مجموعی بجلی کی پیداواری صلاحیت 4320 میگاواٹ ہے، پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا اور ہر مرحلہ 2160 میگاواٹ پر مشتمل ہے، ‏داسو کے زیر تعمیر پہلے مرحلے کی لاگت 511 ارب روپے ہے، جس سے اپریل 2025 میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcaaanma49nwu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ