تاریخ شائع کریں2021 17 June گھنٹہ 23:16
خبر کا کوڈ : 508220

وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے کے طلبا بھی شامل

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے کے طلبا بھی شامل
 حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور احساس اسٹیرنگ کمیٹی نے ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروگرام میں شمولیت سے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے وظیفہ دیاجائے گا، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کی طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر 4000 روپے وظیفہ دیا جائے گا، وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائیر سکینڈری ایجوکیشن کی شمولیت کیلئے پانچ ارب روپے مختص ہوں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdcgx79nzak9zx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس