تاریخ شائع کریں2021 16 June گھنٹہ 21:21
خبر کا کوڈ : 508122

قابض صیہونی فوجیوں نے حنادی الحلوانی کو پھر گرفتار کرلیا

تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کی معروف سماجی رہنما اور مسجد اقصیٰ کی خدمت گزار حنادی الحلوانی کو مسجد اقصی ٰ کے قریب سے گرفتار کرنے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا ۔
قابض صیہونی فوجیوں نے حنادی الحلوانی کو پھر گرفتار کرلیا
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حنادی الحلوانی پر چھ ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندی ختم ہونے کے باوجود انھیں گرفتار کیا گیا ، گرفتاری کے وقت وہ  مسجداقصیٰ کی حدود سے باہر تھیں۔

تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کی معروف سماجی رہنما اور مسجد اقصیٰ کی خدمت گزار حنادی الحلوانی کو مسجد اقصی ٰ کے قریب سے گرفتار کرنے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے حنا الحلوانی پر چھ ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ  میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور آج ان کی پابندی کی معیاد پوری ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اپنے امتحان  کیلئے مسجد اقصیٰ جانے کی خواہشند تھی جس کیلئے ان کے پاس صیہونی ریاست کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ بھی تھا تاہم صیہونی فوجیوں نے انھیں گرفتارکرلیا ۔

واضح رہے کہ حنادی الحلوانی پر گذشتہ پانچ سالوں کے دوران آٹھ مرتبہ مسجد اقصیٰ میں پابندی عائد کی جاچکی ہے جبکہ متعدد مرتبہ گرفتاربھی کیا جاچکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchi6nmi23nvzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ