QR codeQR code

ملک کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں

16 Jun 2021 گھنٹہ 19:49

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی  نے کہا ہے کہ ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے والے کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے والے کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی  نے کہا ہے کہ ایران کی طرف ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے والے کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ ہم ملک کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے امام علی (ع) یونیورسٹی میں نشان فداکاری کے سلسلے میں  منعقد ہونے والی تقریب کے دوران انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ملک کی ترقی ، پیشرفت، قدرت اور قوت کا موجب بنےگی، اور انتخابات کا دن ایرانی عوام کی تقدیر بدلنے کا اہم دن ہے۔

میجر جنرل موسوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے امام علی یونیورسٹی کی کارکردگي پر اسے نشانہ فداکاری اور پرچم عطا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ہم ملک و قوم کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی اور جان کی بازی لگانے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام علی یونیورسٹی کے ایک ہزار 184 شہداء   ہم پر ناظر ہیںاور  ہم شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 508115

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/508115/ملک-کی-حفاظت-کے-لئے-جان-بازی-لگانے-آمادہ-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com