تاریخ شائع کریں2021 16 June گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 508090

اسرائیل کا غزہ ہر فصائی حملہ

آج علی الصبح مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے  فضائی حملہ کر دیا ہےجس کے نتیجے میں خان یونس سمیت غزہ کے بیشتر علاقے بمباری کے ہولناک شور سے گونج اٹھے۔
اسرائیل کا غزہ ہر فصائی حملہ
 حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان مصر اور قطر کی کوششوں سے 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھاجس کے حوالے سے مصرنے کہا تھا کہ اس معاہدے کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کے لیےاسرائیل اور غزہ دونوں جانب سے سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

ذرائع  کے مطابق صہیونی ریاست کی فضائیہ نےآج علی الصبح مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے  فضائی حملہ کر دیا ہےجس کے نتیجے میں خان یونس سمیت غزہ کے بیشتر علاقے بمباری کے ہولناک شور سے گونج اٹھے، اسرائیلی فوج نے اپنے فضائی حملوں میں حماس کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جنگ بندی کے بعد سے یہ اسرائیل کی پہلی بڑی عسکری کارروائی ہے تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان مصر اور قطر کی کوششوں سے 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھاجس کے حوالے سے مصری قیادت کا کہنا تھا کہ  اس معاہدے  کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کے لیےاسرائیل اور غزہ  دونوں جانب سے سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcb9wbsgrhbggp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس