QR codeQR code

پابندیوں نے عام لوگوں کی معیشت اور زندگی کو بری طرح متاثر کیا،ایرانی صدر

15 Jun 2021 گھنٹہ 22:16

انہوں نے کہا کہ ‏رائے عامہ کے ذہنوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا تصور صرف جنگ اور مسلح جھڑپوں میں ممکن ہے حالانکہ ، پابندیوں اور اقتصادی جنگ کو انسانیت کے خلاف خاموش جرائم قرار دیا جانا چاہیے۔


صدر ایران حسن روحانی نے پابندیوں اور اقتصادی جنگ کو انسانیت کے خلاف خاموش جرم قرار دینے کی اپیل کی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ رائے عامہ کو آگاہ کرنے غرض سے، اقتصادی جنگ مسلط کرنے اور ہمہ گیر پابندیاں لگانے والوں کے ریکارڈ توڑ جرائم کے دستاویزی ثبوت جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو ایرانی عوام کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے انسانیت سوز جرائم سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔صدر ایران نے کہا کہ اقتصادی جنگ اور پابندیوں نے عام لوگوں کی معیشت اور زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏رائے عامہ کے ذہنوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا تصور صرف جنگ اور مسلح جھڑپوں میں ممکن ہے حالانکہ ، پابندیوں اور اقتصادی جنگ کو انسانیت کے خلاف خاموش جرائم قرار دیا جانا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس غیر انسانی اقدام کا شکار ہونےوالے ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران ، پابندیاں لگانے والوں کے جرائم کے دستاویزی ثبوت دنیا والوں کے سامنے پیش کرے گا۔

انہوں نے اقتصادی جنگ میں ایرانی قوم کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی جنگ کے ساڑھے تین سال کے بعد ، پابندیاں لگانے والوں نے خود اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے جو ایرانی قوم کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنی استقامت اور منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی جنگ میں جس طرح عظیم کامیابی حاصل کی ہے اسے اجاگر کرنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 507989

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/507989/پابندیوں-نے-عام-لوگوں-کی-معیشت-اور-زندگی-کو-بری-طرح-متاثر-کیا-ایرانی-صدر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com