تاریخ شائع کریں2021 15 June گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 507945

ایران میں عشرہ کرامت کی پر جوش تقاریب کا سلسلہ جاری ہے

اسی سلسلے میں فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے پرچم کا حامل زیر سایہ خورشید نامی ایک کاروان ایران کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت تہران میں عطر نبی و آل نبی کا رس گھول رہا ہے۔
ایران میں عشرہ کرامت کی پر جوش تقاریب کا سلسلہ جاری ہے
ایران میں ان دنوں فرزند رسول حضرت امام رضا اور آپکی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ کے ایام ولادت اور عشرہ کرامت کی پر جوش تقاریب کا سلسلہ جاری ہے جس میں نبی و آل نبی کے متوالے مختلف شکلوں میں جشن منانے میں مصروف ہیں۔

اسی سلسلے میں فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مبارک کے پرچم کا حامل زیر سایہ خورشید نامی ایک کاروان ایران کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت تہران میں عطر نبی و آل نبی کا رس گھول رہا ہے۔

زیر سایہ خورشید آراستہ شدہ چند گاڑیوں پر مشتمل ایک کاروان ہے جو اپنے ساتھ پرچم فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کو حمل کئے ہوئے ہے اور شہر بشہر، محلہ بمحلہ جاکر خاندان نبوت و امامت کے پروانوں کے لئے اسباب تذکیہ و توسل فراہم کرتا ہے۔ اس کاروان میں دعا و مناجات اور قصیدہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں شہر کے معروف شعرا، مداح اور قصیدہ خواں حضرات، بارگاہ اہلبیت میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اب تک یہ کاروان ملک کے کئی شہروں میں جا کر جس کے باعث لاکھوں عاشقان اہلبیت (ع) اس کاروان کے ساتھ جڑ کر اپنے دل و دماغ کے لئے معنویت، معرفت اور پاکیزگی کا سامان فراہم کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گیارہ ذیقعدہ کو فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی تاریخ ولادت جبکہ پہلی ذیقعدہ کو آپ کی ہمشیرہ گرامی حضرت فاطمہ معصومہ علیہا سلام کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے اور ان دس دنوں کو ایران میں عشرۂ جود و کرم یا عشرہ کرامت کا نام دیا جاتا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjxaeiiuqeyhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ